قمر زمان کائرہ

ہمیں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جماعت کی طرف سے جڑانوالہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، واقعہ کو تمام عالمی برادری دیکھ رہی ہے، اس واقعے سے ہم پر کیا پریشر نہیں آئے گا ہم کیا جواب دیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت نگران حکومت مرکز اور صوبوں میں مکمل ہورہی ہے، آج حلف مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت کام شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے بحث و مباحثہ جاری تھا کہ اسمبلی کی مدت بڑھ جائے گی، ہم اس وقت بھی کہتے تھے کہ اسمبلی کی مدت پوری ہوتے ہی الیکشن پراسس شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے