آصف زرداری طیب اردوگان

طیب اردوگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ترک صدر رجب طیب اردوگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے جلد ہی رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

صدرآصف زرداری نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا، صدر آصف زرداری نے ترکی کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے