ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں اسلامی اسکالرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی جانب سے اسلامی اسکالرز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مولانا عبدالرشید داؤدی، مولانا مشتاق احمد ویری کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ مقبوضہ خطے میں جماعت اسلامی کے 5 ارکان سمیت ممتاز اسلامی سکالرز کی غیرقانونی حراست شدید قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل یہ افسوسناک اقدامات بڑھتی بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان کس طرح انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کی سراسر نظرانداز کررہا ہے۔ پہلے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے جھوٹے مقدمات، اب علماء بھارتی حراست میں ہیں، ہندوستان کشمیریوں کو الگ مذہبی اور ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی گہری سازش کررہا ہے۔ بھارتی حکام مذموم منصوبے کے تحت وقف بورڈ کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بدنیتی پر مبنی اس اقدام پر احتجاج اور بدامنی کے خوف سے علماء کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے