بلاول بھٹو زرداری

شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژکرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں منی ٹرک میں ہونے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژکرنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوز زرداری نے کراچی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں یوم آزادی کی رات ہونے والے دہشت گردواقعہ قابل مذمت ہے اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حملے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحیتابی کے لئے دعا بھی کی۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے انتظامیہ پر زور دیا کہ زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرخزانہ کی ایف بی آر کو ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کو ہدف حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے