احسن اقبال

معیشت کی مضبوطی کے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہوگا۔ احسن اقبال

کراچی (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، معاشی مضبوطی کے لئے حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لا پتہ افراد کا معاملہ ریاست کیلئے چیلنج ہے جسے مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت لاپتہ افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی مگر ایوب خان نے پاکستان کی تحریک کو راستے سے ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب طے کرنا ہوگا کہ ملک میں آئین کو بالادستی حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت کی مضبوطی کے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے