شہبازشریف

سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران مسلح افواج، متعلقہ اداروں، وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مل کر کام کیا۔ مشترکہ کاوشوں اور جذبے سے متاثرین کی خدمت کے قابل ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سیکڑوں لوگ اللہ کو پیارے ہوئے، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی تباہی پر دکھ ہے، سیلاب کے دوران کام کرنے والوں سے ملاقات فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے