سعید غنی

ججز خواہشات پر نہیں آئین و قانون کے تحت فیصلےکریں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ججز کو چاہئے کہ وہ خواہشات کے بجائے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر برائے محنت سعید غنی نے سپریم کورٹ کے فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر نثار کھوڑو منتخب ہوئے، عجیب ہے کہ ایک شخص جس پر الزام تھا اس کو سپریم کورٹ بحال کررہی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ نثار کھوڑو قانونی طریقے سے منتخب ہوئے ان کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟۔ جس نے جرم کیا اس کو بحال اور جو منتخب ہو کر آیا اس کو ڈی سیٹ کررہے ہیں، عدالت کا فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پر بحال کردیا تھا اور نوٹیفیکشن بھی جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے