شیری رحمان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوری انسانی اور امدادی کوششوں کی ضرورت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے فوری انسانی اور امدادی کوششوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے این ڈی ایم اے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتحال پر منعقد اجلاس میں شرکت کی جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت ہم طوفانی مون سون کے ساتویں اسپیل میں ہیں جس سے ہزاروں افراد بے گھر، 830 ہلاک اور 1348 زخمی ہوچکے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ایک اندازے کے مطابق 1,500,000 کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 1,989,868 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور مون سون کے نئے اسپیل کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک کے دیگر علاقے بالخصوص ڈی جی خان طوفانوں کے خطرے سے دوچار رہیں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ آب و ہوا کی تباہی کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی اور قومی سطح پر کوششوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، نہ صرف خوراک، پناہ گاہ اور بقا کی بنیادی سہولیات کی صورت میں بلکہ ہمیں اپنی بچاؤ کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے