وزیراعلی سندھ

سندھ حکومت کیجانب سے صوبے بھر میں ریلیف آپریشن اور بحالی کیلئے اہم فیصلے

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں ریلیف آپریشن اور بحالی کے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کو نئی پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ جاری کیے جانے والے احکامات کے مطابق محکمہ بلدیات کے تمام اخراجات پر پابندی عائد کردی گئی ہے فنڈز صرف سیلاب زدہ اضلاع میں ریلیف آپریشن اور بحالی کے لیے مختص کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو صرف تنخواہوں، تیل اور یوٹیلیٹی بلز کے علاوہ تمام اخراجات روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نئی پالیسی گائیڈ لائن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے سندھ میں ریلیف آپریشن کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سلمان شاہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج پی ڈی ایم اے اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے