مراد علی شاہ

سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں صوبہ سندھ میں غیر متوقع بارشیں ہوئی ہیں، اللہ کرے مزید بارشیں نہ ہوں۔ ہمارے پاس چار سوفیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بہت زیادہ صورتحال خراب ہے جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ بھی پریشان ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں تاحال پانی موجود ہے، حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دینے جا رہے ہیں نوٹفکیشن جلد جاری کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو 25 ہزار روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے کہا ہے جہاں ضرورت ہو وہاں ریلیف کیمپ قائم کریں، جو لوگ بے گھر ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے