رانا ثناء اللہ

مسٹر فراڈیہ خان سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسٹر فراڈیہ عمران خان سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور ان کے خلاف چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی اور ہر جائز و ناجائز اختیارات ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے سیاست میں اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشریٰ بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔ ہم سی پیک بچانے میں لگے ہیں، مسٹر فراڈیہ گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے میں لگا ہوا ہے، چار سال میں ثابت ہو گیا کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں، ‎چور چور کے نعرے لگانے والا چار سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا۔ امریکہ کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کے بیانیے کو عوام جانتی ہے، ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے