شازیہ مری

حکومت ہر سیلاب متاثرہ شخص تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سیلاب متاثرہ شخص تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مخیر حضرات آگے آئیں اور ان کی مدد کریں، موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں موسم تبدیل ہوا ہے اور بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کے 25 ڈسٹرکٹس سخت متاثر ہوئے ہیں،‏وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی احسن اقبال کر رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈی سی آفیسز نقصانات کا سروے کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے اضلاع سے ڈیٹا لے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے