مریم اورنگزیب

سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا، مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا، مریم اورنگزیب نے ان پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہا کہ اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیر اعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے والوں سے مل کر سیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں، سینیٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کر سیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین اور ان کی بہن بیٹیوں کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آتا اور نہ ہی سیاسی استحکام قائد حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے آتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام کا آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے بات چیت نہیں ہوتی، اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیر اعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں، اپوزیشن تجاویز دے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے