نیتان یاہو

نیتان یاہو کا دعوی: ۸ میں سے ہم نے 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کر لئے ہیں باقی کے ساتھ کرنے والے ہیں

بیت المقدس {پاک صحافت} اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل مزید 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔

اسرائیل کے وائے نیٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے  انٹرویو میں انہوں نے ایجنڈے کے موضوعات  پر بات کی۔

نیتان یاہو  نے، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 4 عرب ممالک کے ساتھ بحالی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 4 ممالک کے ساتھ امن سمجھوتہ طے کر لیا ہے اور مزید 4 ممالک  کے ساتھ معاہدے کی تیاریوں میں ہیں۔مذکورہ امن سمجھوتوں میں سے ایک کے بارے میں میں نے کل شام بات چیت کی۔ کل میں نے علاقائی رہنماوں میں سے ایک کے ساتھ 45 منٹ تک ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

تاہم نیتان یاہو نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ یہ 4 سمجھوتے کن ممالک کے ساتھ کئے جائیں گے اور جس علاقائی لیڈر کے ساتھ انہوں نے ٹیلی فونک ملاقات کی وہ کون تھا۔

دوسری طرف امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کل،روزنامہ دی وال اسٹریٹ جرنل کے لئے رقم کردہ مقالے میں کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، عمان اور موریتانیہ اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کا سمجھوتہ طے کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انصار اللہ

انصار اللہ کے سینئر رکن: سعودی عرب نے اسرائیل کی حمایت کے لیے ایک اتحاد تشکیل دیا

پاک صحافت تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے ایک بیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے