علی ظفر

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کی لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف غداری کے مقدمے کی مخالفت

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف  غداری کے مقدمے کی مخالفت کردی۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھا جائے تو غداری کے مقدمات اس طرح کے بیانات پر نہیں ہوسکتے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل میاں جاوید لطیف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جب پاکستان آئی تھیں تب وہ خطرات سے آگاہ تھیں اور انہوں نے نام بھی لیے تھے پھر ان کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا لیکن اگر خدانخواستہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کہا تھا کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر وہ  باز نہ آئی توتباہ برباد کریں گے ، مریم نواز کی اللہ حفاظت کرے گا ، خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی مذموم حرکت کی تو ذمہ دار عمران خان کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں ، انشاء اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے