شتروگھن سنہا

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا مودی سرکار کے خلاف پھٹ پڑے

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی اداکار شتروگھن سنہا مودی سرکار کے خلاف پھٹ پڑے،  شتروگھن سنہا نے مودی سرکاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا جیسی خطرناک صورتحال ہے، بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شتروگھن سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئر پر لکھا کہ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہل وہرا کی بہت کم عمر موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے ہر جانب لاشوں کے ڈھیر لگادیئے ہیں، بھارت بھر میں صحت کا نظام مکمل طور  پر بیٹھ گیا ہے جب کہ مودی سرکار بلند و بانگ دعوؤں سے باز ہی نہیں آرہی۔ ایسی صورت حال میں بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے