یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کا شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ مقامی ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں، عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے