بلاول بھٹو

اسرائیل کا وجود دنیا کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا وجود دنیا کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو فلسطین کے سفارتخانے پہنچے، جہاں انہوں نے سفارت کار احمد جواد امین ربیع سے ملاقات کی، غزہ کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کو فلسطینی سفارت کار نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا۔ انہوں نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے فلسطین کیلئے جدوجہد کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہسپتال پر بمباری کرکے ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کیلئے ایک سیکیورٹی رسک ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے