صادق سنجرانی

سیاست مین رواداری ہونی چاہیے، گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، صادق سنجرانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہئے،  ان کا کہنا ہے کہ عمر میں چھوٹا ہوں سب کے پاس ووٹ مانگنے جاؤں گا، ہوسکتا ہے یوسف رضا گیلانی سے بھی ووٹ مانگنے چلا جاؤں، مجھے کسی کے پاس جانے کے لیے عار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 4 سال کام کیا، نیشنل پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا، میں بی این پی مینگل سمیت ہر جماعت سے ووٹ مانگوں گا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  میں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 4 سال کام کیا، نیشنل پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا، میں بی این پی مینگل سمیت ہر جماعت سے ووٹ مانگوں گا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ تشریف لائے، انہوں نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ مانگا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاست میں گزشتہ عرصے سے برداشت ختم ہورہی ہے، صادق سنجرانی نے ایوان کو بہت احسن طریقے سے چلایا، ان کے تین سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے مگر ہر ووٹ اہم ہے، جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے، سنجرانی کی درخواست پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے