مریم اورنگزیب

ریاست مدینہ اور عمران صاحب ، استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر طنز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرا عظم عمران خان کی جانب ریاست مدینہ پر آڑٹیکل لکھنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر چلا دیئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ اور عمران صاحب ، استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے تحریر کردہ حالیہ مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ‘ایکسپلوئیٹر’ ہیں۔ عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کے لئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں۔ اخلاقی پستی کی علامت شخص کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی اخلاقیات کا درس دے رہا ہے؟

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کی قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا چار سال سے اپنے ہر کیس سے مفرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے۔ ریاست ِ مدینہ پہ عمران خان کا مضمون لکھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مری میں بے گناہ جاں بحق ہوجائیں، مہنگائی سے عوام مر جائیں اور لیکچر ریاست مدینہ کے ؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے