احسن اقبال

مسلم لیگ ن نے امریکا سمیت تمام ڈکٹیٹرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ احسن اقبال

حافظ آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے امریکہ سمیت تمام ڈکٹیٹرز کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، نواز شریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 29 ارب کی سرمایہ کاری پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک میں کروائی ہے۔ 11 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بنائی ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے، اگر ایک اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ 22کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے؟۔ اگر جدید دور کا شیر شاہ سوری کہا جائے تو اس میں نواز شریف کا نام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے