مراد علی شاہ

عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے جانا پڑا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے جانا پڑا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے نکلی۔ پچھلی حکومت نے وقت پرفیول نہیں خریدا، جب فیول نہیں ہوگا تو بجلی کیسے بنے گی، وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال تنخواہ 25 ہزار مقرر کی، باقی صوبوں میں مزدور کی ماہانہ اجرت کم ہے، کم سے کم تنخواہ 25 ہزارمقرر کی تو انڈسٹری مالکان عدالت گئے۔ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے پرانڈسٹری مالکان کوتحفظات تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے مجھ سے کہا ترجیح طور پرکیا ہونا چاہیے، میں نے وزیراعظم کو کہا مزدور کی 25 ہزار روپے تنخواہ  بڑھانی ہے۔

واضح رہے کہ  مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش تھی بچت بازاروں میں آٹا اور چینی سستی ملے، حکومت نے 4کروڑ 20لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی، انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی یوٹیلٹی اسٹورز کو سستی اشیاء فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے، گزشتہ حکومت کو غریبوں کا کوئی احساس نہیں تھا، مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سستے بازار شروع کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے