نیر بخاری

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد عارف علوی صدر مملکت رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم نامے کو کلعدم قرار دینے کے بعد عارف علوی صدر مملکت رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے جنرل سیکٹری نیر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس فیصلے کے تحت آئین شکن اور جھوٹا عمران خان نااہل ہو جائے گا، عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاز بھی ہوگا۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے آئین کی بالادستی کا بول بالا ہوا ہے، عدالت عالیہ فیصلے میں عمران خان کے جھوٹا ثابت ہونے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم کے مفاد میں حلف سے روگردانی آئین شکنی کے مترادف قرار دی گئی ہے۔ عارف علوی، عمران خان، اسد قیصر اور قاسم سوری آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے