شیری رحمان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، ان کے پاس عہدے پر باقی رہنے کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیرآئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بیرونی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت کے مطابق اسپیکر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیرآئینی، سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا۔ مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، بغیر تفتیش کے اسپیکر نے رولنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی، فیصلے سے واضح ہوگیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا۔ وہ آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے