پیمرا

ٹی ایل پی کے خلاف پیمرا کا ایکشن، میڈیا کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی  (پیمرا) نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جماعت کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کردی۔  ذرائع کے مطابق پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو کو اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ریگولیشنز 2012 کی شق 18 (ایچ) اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی شق 16 کے تحت تمام پروگرامز ملک کے قوانین کے تحت ہونے چاہئیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی شق 3 (3) میں کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیمرا کے ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیٹلائٹ ٹی چینلز اور ایف ایم ریڈیو لائسنس ہولڈرز، تحریک لبیک پاکستان کو کسی بھی قسم کی میڈیا کوریج نہ دیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹی ایل پی کے مشتعل افراد نے معصوم عوام کو بھی نقصان پہنچایا، بڑے پمانے پر رکاوٹیں کھڑی کیں، دھمکی آمیز رویہ اپنایا اور نفرت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں سمیت سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے