احسن اقبال

سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائے، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور اہلکاروں کے خلاف عمران نیازی کے ہتھکنڈوں سے بدسلوکی، غنڈہ گردی اور لالچ دینے والے ان کے مذموم عزائم پورے نہیں ہوسکیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کی جانب سے معاشی بحالی میں خلل ڈالنے کے لیے غیر ملکی فنڈڈ انارکی کو شکست دی جائے گی۔ ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ہے۔ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے