شیری رحمان

بیروزگاری کی شرح میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کروڑ نوکریاں دینے آئے تھے، لیکن اس کے برعکس بیروزگاری اور بدحالی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان ملک میں بیروزگاری میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بیروزگاری کے اعداد وشمار کسی نجی ادارے کے نہیں حکومت کے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق 2018 میں بیروزگاری کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تھی، 2019 میں بیروزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 9 فیصد رہی، بیروزگاری کے 2020-21 کے اعداد وشمار مزید خوفناک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں نوکریاں صرف وزیراعظم کے دوست احباب کو ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے