بلوچستان

سول اور عسکری قیادت کے تعاون سے بلوچستان مسلسل ترقی کی جانب گامزن

کوئٹہ (پاک صحافت) حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے تعاون سے بلوچستان مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعاون سے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ماضی میں بلوچستان کو مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے، جن سے نمٹنے کا بیڑہ پاک فوج نے اٹھایا۔ پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اضلاع میں ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رواں سال منگی ڈیم کی تکمیل کے بعد کوئٹہ میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اضلاع میں روابط کے لئے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام کامیابی سے جاری ہے۔ ایم 8، آواران، جھل جھاؤ، بیلا بریج، این 65 پر پنجرہ بریک اور این 25 پر حب بریج کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ پاک فوج کی کاوشوں سے 17 سال بعد سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بحال ہوچکا ہے۔

گوادر میں 500 ملین کی لاگت سے 104 منصوبوں پر کام کامیابی سے جاری ہے، جن میں صحت، پانی کی فراہمی، تعلیم، توانائی اور دیگر فلاحی شعبے سرفہرست ہیں۔ بلوچستان کے کیڈٹ کالجز سے 3 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہو رہے ہیں ، تربت میں قائم کیڈٹ کالج گرلز میں 600 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔

ملٹری سکالرشپ سکیم کے تحت 7 ہزار سے زائد طلباء اور طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔ صوبے میں پہلا امراض قلب کا ہسپتال شیخ محمد بن زید النہان تعمیر کیا گیا، امراض قلب کا ایک ہسپتال تربت میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے