اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔ وزیرخزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پاجائیں گے، دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پاجائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھی اور ہم جی 20 میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے