دفعہ 144

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے علاقہ دومند میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دومند چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کے دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ اور منہ توڑ جواب کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت عالم اور احسان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت پانچ یا زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق 6 جنوری سے 14 جنوری تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے