استحکام پاکستان پارٹی کا ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی رہنما علیم خان  نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپے گئے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران اپنے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھاکہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے