پاک فوج نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

پاک فوج نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

پاکستانی فوج نے اسرائیل کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج غاصب و خونخوار صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے حکومت اسلام آباد کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے پاکستانی فوج کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد بھی کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بیرونی دباؤ کی بنا پر پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے مگر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور وزارت خارجہ نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے اور قتل عام کئے جانے کے غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونیوں سے اپنی نفرات و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے