گیس

سوئی سدرن کیجانب سے گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) سوئی سدرن نے گیس کی قیمت بڑھانے کے لئے درخواست دے دی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ عنقریب گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لئے اوگرا میں درخواست دے دی۔ درخواست میں گیس کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کا درخواست میں کہنا ہے کہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روپے88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جسے بڑھا کر 838 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے۔

درخواست کے مطابق رواں مالی سال ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے اور گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست رواں مالی سال کی ریوینیو ضروریات کیلئے دی گئی ہے۔ اوگرا میں سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت 6 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے