شہباز شریف

شہبازشریف کا ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والے صوبائی و وفاقی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن سے متعلق رپورٹس جاری ہوچکی ہیں، پریذائیڈنگ افسران، انتخابی عملہ، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے، ملوث افراد نے نتائج کو حکومت کے حق میں موڑنے کے لیے انتخابی عمل پامال کیا۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ الیکشن چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انتخابی دھاندلی کرانے والے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔ ڈسکہ الیکشن کے ملوث پائے گئے افسران و عملہ کے خلاف عدالت میں شکایات دائر کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے