مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنادی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی۔  مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب! ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی۔عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، آپ عوام کی فریادیں، مطالبات اور بد دعائیں سنیں۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب  میں ٹوئٹر پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔ ‎صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں، ‎آج ڈاکٹرز، طلبہ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے