چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ پیش کردیا

(پاک صحافت) عام انتخابات میں ناکامی کے بعد استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ پیش کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر استاد چاہت فتح علی خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پی ایس ایل کا ترانہ ’پھر پی ایس ایل کا میچ ہو‘ جاری کردیا۔

انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’السلام و علیکم جی، پھر پی ایس ایل کا میچ ہو گانا جاری کردیا ہے‘۔ تاہم ایک غلطی کی وجہ سے انہیں یہ گانا دو مختلف حصوں میں جاری کرنا پڑا۔مشہور بھارتی گانے ’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں‘ کی طرز پر جاری کئے گئے اس گانے میں شوقین گلوکار یکے بعد دیگر پی ایس ایل کے تمام فرینچائجز کا نام لیتے ہیں لیکن ’کراچی کنگ‘ اور ’کوئٹہ گلیڈیرز‘ کو بھول جاتے ہیں۔

گانا جاری کرنے کی کچھ ہی دیر بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً ہی دوسرا گانا صرف ’کراچی کنگ‘ اور ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز‘ کے لیے جاری کر دیا۔ واضح رہے پی ایس ایل کا 9 ایڈیشن آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے