نیئر بخاری

افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورت حال پر پی ٹی آئی حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نیئر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پر حکومت کو قومی سلامتی کا اجلاس بلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پر پاکستانی حکومت کی خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ حکومت افغانستان سے متعلق حکمت عملی واضح کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا، مگر ایک اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے