رانا ثناء اللہ

عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ان کا مقبول ہونے کا ڈراما بھی جلد انجام کو پہنچے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ان کا مقبول ہونے کا ڈراما بھی جلد انجام کو پہنچے گا، جب پاکستان آگے بڑھ رہا تھا تو اس عمرانی ٹولے نے اس کا برا حال کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسی سال ن لیگ اور اتحادی جماعتیں الیکشن جیت کر سفر کو آگے بڑھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور ان کے فرنٹ مین پر 3 ہزار ارب کا الزام لگا، اس لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ، پرویز الہٰی اور ان کا بیٹا بھی ملوث تھا۔ مہنگائی سمیت تمام مسائل کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، مونس الہٰی واپس آئیں اور اپنے اعمال کا جواب دیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں پنجاب اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔ خیال رہے کہ جنیوا کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گرانٹ مثبت پیش قدمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے