عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری کر دیئے۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردیے۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور  فواد چوہدری کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ٹانک میں فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

ٹانک (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے