وزیراعلی سندھ

سندھ میں 300 اموات، 15 لاکھ گھر مکمل تباہ، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب، بارشوں سے 300 اموات، 15 لاکھ گھر مکمل تباہ، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، 1 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہیں، سندھ میں اس وقت کم از کم 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے۔ صوبے میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئی ہیں، معمول سے 350 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں، پورا سندھ اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ 2 ملین ایکڑ سے زائد زمینوں پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، سکھر کے کچے کے علاقوں کے لوگ بند پر بیٹھے ہوئے ہیں، سندھ سمیت ملک بھر میں بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں تک پہنچنے میں مشکل پیش آرہی تھی، اب پوزیشن بہتر ہے، سندھ نے اس سے بڑی تباہی نہیں دیکھی، 90 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہوگئیں، وزیراعظم نے کئی بار سیلاب کی صورتحال معلوم کی، کل وزیراعظم کا دورہ سندھ کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے