خرم دستگیر

بجلی کے نئے کارخانے پاکستان میں دستیاب سورسز پر ہی لگائے جائیں گے۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نئے کارخانے پاکستان میں دستیاب سورسز پر ہی لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی ری سٹرکچرنگ پر کام کر رہے ہیں، کے الیکٹرک میں بھی آپ کو بہتری نظر آئے گی، ان سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے، کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان قانونی تعطل ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے بلوں پر پورے ملک میں احتجاج ہوا ہے، جون کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جولائی کے بلوں میں لگ کر آیا، آج جو بجلی بنا رہے ہیں وہ فرنس آئل پر بنا رہے ہیں ،بجلی کی طلب بڑھتی ہے تو فرنس آئل اور ڈیز ل کا استعمال بڑھانا پڑتا ہے ،فرنس آئل کے استعمال پر بجلی صارفین پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک بجلی کے نئے کارخانے نہیں لگائے گئے تھے اس لیے آج یہ مسائل درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے