شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد سے ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے عوام نے جمع کرائی ہے، اس کے ثمرات بھی عوام کو ملیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان اور عوام کے لئے نئی خوش خبریاں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم اورقوم کی تائید سے ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے موجودہ حکمرانوں سے عوام پر مزید مہنگائی کا اختیار چھین لیں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب انہوں نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل دے دیا اور وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے