بلاول بھٹو

قوم اب کسی کو نسلی، لسانی یا مذہبی تفریق بازی کے بیج بونے کی اجازت نہیں دے گی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قومیں سانحات سے سبق سیکھتی ہیں، پاکستانی قوم اب کسی کو نسلی، لسانی یا مذہبی تفریق بازی کے بیج بونے کی اجازت نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی کراچی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں سانحات سے سبق سیکھتی ہیں، اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر اب ترقی اور سیاسی طور پر سب کے لیے کُھلا ہے، کراچی کا سب کے لیے کھلنا سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ باعثِ اطمینان ہے کہ ایک بار پھر کراچی عروس البلاد بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری تحریک ہے، اپنے نظریئے، فلسفے اور رہنما اصولوں پر کسی قیمت پر بھی سمجھوتہ نہ کرنا پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے