خواجہ سعد رفیق

اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے، خواجہ سعد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  دوسری جانب  انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہولت کاری پر بات ہوئی تو دور تک جائے گی ،توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں ،اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے ۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ  آئندہ اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں ،آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے، ماضی کی غلطی نہ دہرائیں۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات کی جائے اور بعد میں دھوکا دے دیا جائے

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے