شاہد خاقان عباسی

اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نظام سے خرابیوں کو دور کریں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے ملک میں خرابی ہی دیکھی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نظام سے خرابیوں کو دور کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پٹرولیم ڈیلرز پٹرول میں ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کرتے ہیں جبکہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن طے کرتی ہے۔ پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن اتنا ہونا ضروری ہے کہ ان کا کاروبار چل سکے، انکو ناپ تول میں کمی کی خرابی پر قابو پانا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین کرتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کے اوگرا کے نظام سے مجھے اتفاق نہیں ہے۔ یہ نظام پی ایس او کو نقصان سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، قیمتوں کا تعین اوگرا کرتی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کا اہم کردار ہے، کاروبار کیلئے مارجن کا تعین حکومت طے کرتی ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں میں دو مرتبہ پیٹرول کا بحران پیدا ہوا، ملک میں 12 ہزار پیٹرول پمپس اور ایک جگہ پر کوالٹی باتھ روم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے