شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت اپنے وقت پر آرمی چیف تعینات کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے وقت پر آرمی چیف تعینات کرے گی، اس پر کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کرتے ہیں اور وہ ہی کریں گے۔ اگر ملکی سیاست کا محور آرمی چیف کا تقرر ہے تو پھر جمہوریت کو بند ہی کردیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مشکل معاشی فیصلے کرسکتے ہیں تو پھر آرمی چیف کے تقرر کا حق بھی اسی وزیراعظم کو ہونا چاہیے۔ عمران خان اسمبلی میں آکر عدم اعتماد کریں۔ اگر سڑک سے راستہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آدمی سیلاب کی صورتحال اور خود اپنے ہاتھ سے تباہ کی گئی معیشت کے ان حالات میں مزید انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے تو یہی ان کی سیاست ہے۔ حکومت اپنے باقی گیارہ ماہ پورے کرے گی اور پھر الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے