تیل و گیس

سندھ میں تیل و گیس کے کنووں سے اضافی ذخائر دریافت

حیدرآباد (پاک صحافت) سندھ میں تیل و گیس کے کنووں سے اضافی ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تینوں اضلاع کے تین کنووں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے، جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہورہی ہے۔ ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ میں 585 بیرل یومیہ اضافی تیل، 74 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 32 ٹن یومیہ ایل پی جی حاصل ہورہی ہے۔

پساکھی حیدرآباد کے کنویں سے 1810 بیرل یومیہ اضافی تیل برآمد ہو رہا ہے۔ سانگھڑ سے 140 بیرل یومیہ تیل، 47 لاکھ کیوبک گیس اور 11 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

سانگھڑ کے چک جنوبی کنویں سے 130 بیرل اضافی تیل ، 38 لاکھ کیوبک گیس اور 8 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے