عطا تارڑ

گورنر پنجاب نے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا۔ ان کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   کہا کہ آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔  ان کاکہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے جاری سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا اور اعتماد کا ووٹ لینے کا اس لیے کہا گیا کہ اس کی قانونی وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی ایک وجہ یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی کابینہ میں لڑائیاں ہورہی ہیں، ایم پی اے استعفی دے رہے ہیں۔ ایک ممبر کو وزیر بنادیا جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔ آئینی اور قانونی طور پر آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی۔ اب یہ گورنر کی صوابدید پر ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو کب ڈی نوٹیفائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے