کامران ٹیسوری

سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس کراچی میں سندھ کے ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فخر ہے کراچی کا اردو بولنے والا بیٹا ہوں، سندھ دھرتی پر فخر ہے۔ جس دھرتی پر رہتے ہیں، ہمیں اس کی ثقافت سے پیار ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، صوفیا نے محبت کا پیغام دیا۔ محبت کے پیغام کو سندھ سے پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، ثقافت سب کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آج کے دن بھی سیلاب متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے