کورونا وائرس لاک ڈاون

وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جبکہ آج شام سے متعدد علاقے سیل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سیکٹر جی سیکس، جی سیون، جی ٹین، جی الیون، جی تھرٹین، ایف سیون، ایف ٹین، ای الیون، آئی ایٹ، آئی نائن اور آئی ٹین کی متعدد گلیاں بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے مکمل لاک ڈاون سے بہتر ہے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کر دیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے شہری متاثر نہیں ہونگے۔ یاد رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں سکول اور یونیورسٹیز کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے